مختلف افراد اور اداروں نے ’’کیریر‘‘ کی مختلف تعریفیں کی ہیں، ایک تعریف یہ ہے کہ ’’تعلیم، ملازمت اور تفریح کے مختلف مواقع کے اس تسلسل کو کیریر کہتے ہیں جو عمر بھر کے دوران آپ کے کام پر اثر ڈالتا ہے۔‘‘ زندگی کے پیشہ ورانہ مرحلے (کیریر) میں کامیاب ہونے کے لیے درج ذیل عناصر پر غور کرنا چاہیے: مناسب تعلیمی پس منظر مہارتوں کا وسیع علم نئی ٹیکنالوجی کا علم تبدیلی کو قبول کرنے کی صلاحیت کیریر کی تلاش کے چند اہم اقدامات یہ ہیں: ذاتی جائزہ ذاتی جائزے یا ذاتی تشخیص میں اپنی شخصیت کے درج ذیل پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی طور پر جاننے کی ضرورت ہوتی ہے: (دلچسپیاں (پسند مہارتیں اور صلاحتیں ترجیحات تجربہ کام کی اقدار جذبہ یا تحریک مختلف پیشوں سے واقفیت کام کی دنیا کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ مختلف پیشوں اور صنعتوں کے بارے میں تحقیق کریں افراد اور مطبوعات (اخبارات/رسالے/ کتابیں) سے مختلف پیشوں کے بارے میں معلومات جمع کریں۔معلومات کے نکات ایک نوٹ بک میں لکھتے رہیں۔ اگر اخبار یا رسالے یا انٹرنیٹ کے مضامین ہیں تو ان کی فوٹو کاپی یا پرنٹ آؤٹ ایک فائل میں محفوظ کرتے جائیں۔
تعلیم کے دوران اہم مضامین کا انتخاب سوچ بچار اور تحقیق کے ذریعے پتا لگائیں کہ ذاتی دلچسپیوں کے تشخیصی جائزے
تعلیمی زندگی کے ہر مرحلے میں منزل پر نظر رکھیے
کا پیشوں سے کیا تعلق ہے۔ موازنہ کریں اور اگر ان میں کوئی تضاد ہے تو اسے بھی سامنے رکھیں۔ تعلیم کے لیے آپ نے جو اہم مضمون منتخب کیا ہے، کیا وہ آپ کی ذاتی دلچسپیوں، مہارتوں اور ترجیحات کے مطابق ہے؟
-کیریر کی تیاری اسکول (اور بعد میں کالج/ یونیورسٹی ) کی سوسائیٹیوں/کلبوں اور دیگر سرگرمیوںمیں حصہ لیں۔ کسی کمپنی یا کاروباری ادارے میں انٹرن شپ (کسی پیشہ ور ماہر کا مددگار بن کر کام کرنا) کریں یا کسی درس گاہ میں معاون استاد کے طور پر پڑھائیں۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں کام (ملازمت یا کاروبار )کریں۔ اپنے محلے یا کسی سماجی تنظیم میں رضا کار کی حیثیت سے سماجی خدمت انجام دیں۔
رضا کارانہ کام۔ ایکسٹرنل شپ__ یعنی مختصر مدت کے لیے کسی پیشہ ور ماہر کو اس کے کام کی جگہ کام کرتے ہوئے دیکھیں(اسے ’جاب شیڈواِنگ‘ بھی کہتے ہیں)۔ معلوماتی انٹرویو__ جس پیشے میں آپ کی دلچسپی ہے، اس پیشے میں کام کرنے والے چند افراد سے، کام کے مواقع، ذمے داریوں، فائدے اور نقصانات کے بارے میں گفتگو کریں۔