Connect with us

جینے کے ہنر

کیریر کیا ہے؟

Published

on

مختصر اور آسان تعریف

ایک شخص آمدنی حاصل کرنے کے لیے زندگی میں جو مختلف کام کرتا ہے وہ اس کا کیریر ہے۔

تفصیل

دنیا میں تقریباً ہر بالغ شخص کوئی نہ کوئی کام کرتا ہے، خاص قسم کے کاموں میں مصروف رہتا ہے اور ان سے متعلق سرگرمیاں عمر کے پورے دور میں جاری رکھتا ہے۔ اس میں وہ تمام کام (ملازمت یا کاروبار) شامل ہیں جو وہ ریٹائر منٹ تک کرتا رہتا ہے۔ جن لوگوں کو موقع ملتا ہے وہ اپنے کیریر کے مقاصد طے کرتے ہیں اور پھر ان مقاصد کے مطابق کام منتخب کرتے ہیں۔

مقصد یا ہدف اپنے اور اپنے خاندان کے لیے صرف پیسے کمانا بھی ہوسکتا ہے او ریہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایسے پیشے
کا انتخاب کیا جائے جس میں روزگار کے علاوہ دوسروں کی خدمت اور مدد کرنے کا موقع بھی ملے۔
کیریر یا مستقبل کے پیشے کا فیصلہ کرنے میں یہ بھی شامل ہے کہ ملازمت یا روزگار کے لیے کون سا کام یا شعبہ منتخب کیا جائے اور یہ بھی کہ آپ اپنے پسندیدہ شعبے میں آگے کیسے ترقی کریں۔
کیریر کا فیصلہ کرتے وقت جن دوسری چیزوں کا انتخاب کیا جاتا ہے ان میں تعلیمی شعبے کا انتخاب اور مستقبل میں کام کے جو مواقع دستیاب ہیں، ان میں سے اپنی پسند کے کام کا انتخاب شامل ہے، جو آپ کو آگے بڑھنے میں مدد دے۔ اپنی صلاحیتوں، دلچسپیوں اور اہداف (آپ کیا بننا چاہتے ہیں؟ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ کیوں کرنا چاہتے ہیں؟) کے بارے میں واقفیت اور کام کی دنیا کے بارے میں معلومات موجود ہوں تو اچھا فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *